حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹر ہندوستان کے شہر ہونا میں حضرت رضا شاہ فقیر تکیہ شیعہ ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والا مکتب، مکتب رضا کی نئی عمارت کا افتتاح نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کے دست مبارک سے کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مکتب رضا کی افتتاحی تقریب سے نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ مہدی مہدوی پور نے مولائے کائنات کی حدیث کی روشنی میں تعلیم و تربیت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مکتب رضا کی نئی عمارت کے افتتاح کو تعلیم دوست اقدام قرار دیا۔
مکتب رضا کی افتتاحی تقریب سے حجۃ الاسلام مولانا قمر حسنین اور دیگر مقررین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا کمیل اصغر (سرپرست جلسہ) اور عالی جناب مولانا شبیہ حسن کاظمی نے بھی مومنین سے خطاب فرمایا اور نماز ظہرین بھی مومنین نے آقای مہدوی پور کی امامت میں ادا کی۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام کو کامیاب کرانے میں سکریٹری جناب سید حامد علی، جناب سید محمد اکبر، جناب سید احمد حسین صاحبان اور جوانوں کی کمیٹی ولایت یوتھ کونسل نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔